پاکستان
Time 04 ستمبر ، 2020

کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی ہونے کے دو روز بعد مزید اضافے کی درخواست دے دی

کراچی: کے الیکٹرک نے ای سی سی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے 2 روز بعد ہی بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے مزید اضافے کی درخواست کی ہے اور مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی مانگی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔

واضح رہےکہ 2 ستمبر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید خبریں :