Time 05 ستمبر ، 2020
صحت و سائنس

کووڈ 19 کی ویکسین کے آزمائشی مرحلے کے مثبت نتائج

روس میں بنائی گئی کووڈ 19 کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج مثبت رہے۔

میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اسپوتنک فائیو نامی روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں تحقیق میں شامل تمام 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔ تحقیق کے مطابق 50 فیصد کو بخار، 42 فیصد کو سر درد، 28 فیصد کو کمزوری جب کہ 24 فیصد کو جوڑوں کے درد کی شکایت ہوئی۔

روسی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے لیے تیار کی گئی ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں اور معمولی سائیڈ ایفیکٹس دیکھے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کو کووڈ 19 کے خلاف موثر قرار دینے کا فیصلہ تیسرے مرحلے میں اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

ویکسین کو تیسرے مرحلے میں 40 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔

روس نے تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی اگست میں عوام کے استعمال کے لیے دنیا کی پہلی منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا تھا جس پر اسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :