Geo News
Geo News

پاکستان
08 ستمبر ، 2012

یہودی لابی اپنا ایجنٹ قومی سیاست میں لارہی ہے،مولانا فضل الرحمان

 یہودی لابی اپنا ایجنٹ قومی سیاست میں لارہی ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد…جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ یہودی لابی اپنا ایجنٹ امریکا دشمنی کے نعرے پر قومی سیاست میں لارہی ہے، فرقہ واریت تب ہوتی ہے جب ایجنسیز ایسا چاہیں، منتخب نمائندوں کا مذاق اڑانے سے معاشرہ متاثر ہوتا ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا ورکرز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں جبر کی بنیاد پر طبقاتی نظام بنادیا گیاہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خون کا راج ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے نہ معاشی، پارلیمانی سفارشات کا احترام نہیں کیا گیا،انہوں نے کہاکہ کوئی مذہبی جماعت ، فرقہ واریت نہیں پھیلا رہی، یہ تب ہوتی ہے جب ایجنسیز کو ضرورت ہو۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اپنا طریقہ زندگی نہ رکھنے والا فاٹا جانے کی بات کررہا ہے، مسلم معاشرے میں ایسا شخص برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں :