پاکستان
Time 05 ستمبر ، 2020

صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کردیا گیا

کوئٹہ: صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہینہ شاہین کو تربت میں قتل کیا گیا، مقتولہ شاہینہ شاہین بلوچ کو تین گولیاں لگی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس پی کیچ کا کہنا ہے کہ صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ تربت تھانے میں شاہینہ کے ماموں نے درج کرایا ہئ۔

ایس پی نجیب پندرانی کے مطابق مقدمہ میں شاہینہ شاہین کے شوہر محراب گچکی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نائن ایم ایم پستول سے شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی اور لاش اسپتال پہنچا کر ملزم فرار ہوگیا۔

ایس پی کیچ کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :