Time 05 ستمبر ، 2020
پاکستان

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان: 1100 ارب روپے کہاں خرچ ہوں گے؟

وزیراعظم آفس نے 11  کھرب 13 ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر 92 ارب روپے، سیوریج ٹریٹمنٹ کیلئے 141 ارب روپے اور نالوں کی صفائی اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبوں پر 267 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 41 ارب روپے اور ماس ٹرانزٹ، ریل اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کےلیے 572 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں آج شہر قائد کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ 1100 ارب کے پیکج میں کراچی کے سیوریج کا مسئلہ بھی حل کریں گے،سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا، شہر میں سرکلر ریلوے بھی اسی پیکج میں مکمل کریں گے، شہر کی سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی حل کریں گے۔

مزید خبریں :