پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2020

پاک فوج دہشتگردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے: چیئرمین سی پیک اتھارٹی

چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہےکہ پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

یوم دفاع پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ  نے کہا کہ وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے، پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے مؤثر انداز میں دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی ہے۔

مزید خبریں :