Time 08 ستمبر ، 2020
پاکستان

سی سی پی او سے اختلاف، عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کردی

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےآئی جی پنجاب سےملاقات کی تصدیق کردی۔

جیونیوز کے مطابق عثمان بزدار نے کہا کہ سب کی سفارش کرتا ہوں اور کوئی فیورٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی یا سی سی پی اوکا کوئی بیان میری نظر سے نہیں گزرا البتہ معاملہ آج حل ہوجائے گا۔

آئی جی سے غیر مشروط معافی مانگنے پر تیار ہوں: عمر شیخ

دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے آئی جی پنجاب سے متعلق اختلافات کی خبروں کی وضاحت کردی۔

پولیس سروس آف پاکستان چیپٹرکے اجلاس میں عمر شیخ نے کہا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب کی کوئی حکم عدولی نہیں کی، پولیس افسران کےاجلاس میں کہی بات کو غلط طریقے سےآئی جی صاحب کوپہنچایا گیا وہ آئی جی پنجاب سےغیرمشروط معافی مانگنےکو تیار ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ آئی جی ان کے کمانڈر ہیں اور ان کا حکم ماننا ان کی ڈیوٹی ہے،آئی جی پنجاب نے ابھی تک دو حکم دیے جن پرعملدرآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں تعینات سی سی پی او کی تقرری وزیراعلیٰ کی جانب سے کی گئی اور اب دونوں افسروں میں سے کون اپنے عہدے پر رہ پائے گا یہ فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :