پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2020

پی ٹی آئی کے دور میں کونسا آئی جی کتنے عرصے عہدے پر رہا؟

تبدیلی سرکار میں تبدیلیوں کی روایت برقرار ہے اور 2 سال میں پنجاب کے 5 انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس تبدیل کیے جاچکے ہیں۔

حال ہی میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکو عہدے سے ہٹاکر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کو  تعینات کردیا گیا ہے۔

انعام غنی تحریک انصاف کی حکومت  آنے کے بعد سے پنجاب کے چھٹے آئی جی ہیں، عہدے سے ہٹائے جانے والے شعیب دستگیر کو 27 نومبر 2019 کو پنجاب پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سب سے پہلے کلیم امام کو عہدے سے ہٹایا گیا جو کہ اس عہدے پر 3 ماہ بھی پورے نہ کرسکے۔

کلیم امام کے بعد محمد طاہر کو عہدہ دیا گیا اور انہیں بھی ایک ماہ بعد عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ان کے بعد امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا جو کہ اس عہدے پر بمشکل 6 ماہ رہ سکے اور انہیں بھی تبدیل کردیا گیا۔

ان کے بعد آنے والے آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ  عارف نواز تھے جو کہ دوسری بار اس عہدے پر  تعینات ہوئے تھے تاہم انہیں بھی ہٹادیا گیا، وہ اس عہدے پر  تقریباً 7 ماہ رہے۔

 عارف نواز کے بعد قرعہ فال شعیب دستگیر  کے نام نکلا تاہم وہ بھی 9 ماہ بعد آج عہدے سے ہٹادیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :