پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2020

حریم شاہ اور دیگر خواتین نے لڑائی کے معاملے پر تھانے میں صلح کرلی

ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا۔

حریم شاہ کے مطابق انہوں نے 2 روز قبل  اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی،  خاتون نے ان کا پرس چوری کیا لیکن اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی، موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔

پولیس کے مطابق  حریم شاہ نے  بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی اور خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب  دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا قلندرا (چالان) درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :