دنیا
Time 09 ستمبر ، 2020

افغانستان کے نائب صدر کے قافلے پر بم حملہ، 10 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح حملے میں بال بال بچ گئے۔

نائب صدر کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں نائب صدر کے کچھ محٖافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر افغانستان کے دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام ہوگئے، امراللہ صالح دھماکے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بم حملے میں افغان نائب صدر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ان محافظ زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :