Can't connect right now! retry

دنیا
09 ستمبر ، 2020

سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے بارودی حملے ناکام

فائل فوٹو رائٹرز

عرب اتحادی فورسز نے مسلسل دوسرے روز سعودی عرب پر کیے جانے والے ڈرون حملے ناکام بنادیے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے جنہیں عرب اتحادی فورسز نے ٹریس کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان عرب اتحاد کرنل ترکی المالکی نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ عرب اتحاد کی جوائنٹ فورسز نے بدھ کی صبح بارود سے لدھے ڈرونز کو ٹریس کرکے تباہ کیا، یہ ڈرونز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے تھے جن کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہریوں اور سویلین اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ منگل کے روز بھی عرب اتحادی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا جس کے بعد مسلسل دوسرے دن بھی حملے کی کوشش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نےدعویٰ کیا ہےکہ اتوار کے روز بھی ڈرون حملے کیے گئے جو ابہا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر داغے گئے اور ان میں فوجی اور حساس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM