ننھی مروہ زیادتی کیس، ڈی این اے کیلئے 31 افراد کے نمونے جمع

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی مروہ کے کیس میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 31 افراد کے نمونے لے لیے گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  (ایس ایس پی ) ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق مروہ کے قتل کی تفتیش جاری ہے اور  پی آئی بی کالونی پولیس نے 31 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کرادیے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق مشتبہ افراد کے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار ہے، ان افراد کی فہرست میں قریبی عزیز اور محلے دار شامل ہیں۔

ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ مروہ جمعہ 4 ستمبر کو صبح 7 بجے دکان پر کیک لینے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی تھی، بعد ازاں  مروہ کی لاش 6 ستمبر کی رات عیسٰی نگری کے عقب میں  واقع گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

خیال رہے کہ کی مروہ گمشدگی کا مقدمہ اس کے والد عمر صادق کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج کیا گیا تھا جب کہ میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا۔

مزید خبریں :