Time 10 ستمبر ، 2020
دنیا

بھارت میں 86 سالہ خاتون کا ریپ، ملزم گرفتار

— فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 86 سالہ عمر رسیدہ خاتون کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

دہلی کمیشن فار ویمن کی سربراہ سواتی مالیوال نے بی بی سی کو بتایا کہ بزرگ خاتون پر پیر کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ دودھ والے کا اپنے گھر کے باہر انتظار کر رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے انہیں یہ بتا کر دوسرے مقام پر لے جانے کی کوشش کہ کہ آج ان کا گوالا آج نہیں آئے گا۔

سواتی مالیوال کے مطابق مذکورہ شخص انہیں قریبی فارم ہاؤس لے کر گیا اور وہاں ان پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ وہ معمر خاتون نے شور مچایا اور  کہا کہ وہ اس کی دادی کی طرح ہیں لیکن اس شخص نے انہیں چھوڑا اور بری طرح تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قریب سے گزرنے والے دیہاتیوں نے ان کی چیخیں سنی اور بچایا جب کہ حملہ آور کو بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال اجتماعی زیادتی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ بھارت میں ایسے کیسز کے خلاف آواز اس وقت بلند ہونا شروع ہوئی جب 2012 میں  نئی دہلی میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ نربھیا (فرضی نام) سے اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ رونما ہوا۔

اُس میں ملزمان نے لڑکی سے چلتی بس میں زیادتی کی تھی اور پھر لڑکی کو قتل کردیا تھا۔

تقریباً 7 سال بعد رواں سال مارچ میں نربھیا گینگ ریپ کیس کے چار ملزمان کو پھانسی دی گئی تھی۔

مزید خبریں :