Time 10 ستمبر ، 2020
پاکستان

13 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں خاتون کانسٹیبل قتل

نوشہرہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان نے 13پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فائرنگ کرکے لیڈی کمانڈو  پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)  نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق اکبرپورہ میں گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے لیڈی کانسٹیبل صفیہ کی درخواست منظور کرکے ان کی گھر کے تالے کھولنے کا حکم دیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق لیڈی کانسٹیبل ایس ایچ او اکبر پورہ بصیر خان اور 13 پولیس اہلکاروں سمیت گھر کا سامان لینے کے لیے گئی جہاں پر  پہلے ملزمان کے گھر کی خواتین نے ان کے ساتھ لڑائی شروع کی اور بعد ازاں مردوں نے فائرنگ کرکے کمانڈو پولیس لیڈی کانسٹیبل صفیہ کو قتل اور اس کی بہن نیلم کو شدید زخمی کردیا۔

 ڈی پی او کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بزدلی دکھائی اور ملزمان کی فائرنگ سے پیچھے ہٹ گئے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کرتے ہوئے کوارٹر گارڈ کردیا گیا ہے جب کہ 5 افراد کے خلاف مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :