11 ستمبر ، 2020
اسلام آباد میں ہراساں کی جانے والی خاتون سائیکلسٹ ثمرخان سے پولیس نے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیل معلومات کی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناہےکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے بھی تفتیش جاری ہے، ہراساں کرنے والے شخص کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل پاکستان کی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے ہراساں کیے جانے سے متعلق وڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی تھی۔
سائیکلسٹ ثمر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’میں اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی‘۔
ثمر خان نے بتایا کہ ’مرون شرٹ پہنے ایک شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا، میں نے ہمیشہ سائیکلنگ کو پروموٹ کیا، خواتین اسپورٹس کو پروموٹ کیا، میں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا‘۔