کھیل
Time 15 ستمبر ، 2020

لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر

ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بارسلونا کلب کے لیونل میسی نے 126 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔

اس آمدنی میں میچ فیس کی مد میں 92 ملین ڈالر اور برانڈز کی تشہیر سے حاصل ہونے والی 34 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے۔

— فوٹو: انگلش میڈیا 

اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں جن کی آمدنی 117 ملین ڈالر ہے۔

تیسری پوزیشن برازیل کے نیمار کی ہے جن کی رواں سال کی آمدنی 96 ملین ڈالر ہے جب کہ فرانس کے کلیان مباپے 42 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

رواں سال آمدنی کے لحاظ سے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 37 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ 

مزید خبریں :