کاروبار
Time 15 ستمبر ، 2020

ملک میں اسلامک بینکوں کے اثاثے 273 ارب روپے بڑھ کر 3633 ارب روپے ہوگئے

اس اضافے کے بعد ملکی مجموعی بینکاری اثاثوں میں اسلامک بینکوں کے اثاثے 15.30 فیصد ہے: اسٹیٹ بینک— فوٹو:فائل

ملک میں اسلامک بینکوں کے اثاثے 273 ارب روپے بڑھ کر 3633 ارب روپے ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سہ ماہی اسلامک بینکنگ بلیٹن کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک میں 48 نئی برانچوں کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں اسلامی بینکاری برانچوں کی تعداد 3274 ہوگئی ہے۔ 

سہہ ماہی کے دوران اسلامی بینکوں کے اثاثوں کا حجم 273 ارب روپے بڑھ کر 3633 ارب روپے ہوگیا ہے اور اس اضافے کے بعد ملکی مجموعی بینکاری اثاثوں میں اسلامک بینکوں کے اثاثے 15.30 فیصد ہیں۔

بلیٹن کے مطابق جون 2019 کے مقابلے جون 2020 تک اسلامک بینکوں کے ڈپازٹس 22 فیصد بڑھے، اس عرصے میں اسلامک بینکوں کے ڈپازٹس 2946 ارب روپے ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی بینکاری شعبے کے ڈپازٹس میں اسلامی بینکوں کا حصہ 16.93فیصد ہے۔

مزید خبریں :