Time 16 ستمبر ، 2020
پاکستان

کراچی کی ترقی اور بحالی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی اور بحالی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جیونیوز کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ  جنرل ایڈمنسٹریشن نے  صوبائی رابطہ وعمل درآمد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے جب کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ماس ٹرانزٹ، پاک فوج کی فائیو کور اور این ڈی ایم اے کے نمائندے، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی اور  پی سی آئی سی ممبر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

خصوصی کمیٹی کراچی میں ترقیاتی پراجیکٹ، شہر کی بحالی اور بہتری کے لیے کاموں کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیش کے لیے وفاق کے ساتھ رابطے میں رہےگی۔

مزید خبریں :