پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

اہم معلومات لیک کرنے پرپنجاب حکومت کے ترجمانوں کی فوج کی چھٹی کردی گئی

پنجاب میں 50 سے زائد حکومتی ترجمانوں کی چُھٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق موٹروے کیس میں بھی بعض ترجمانوں نے اہم معلومات ٹوئٹ کیں، پارٹی قیادت اورایوانِ وزیراعلیٰ نے ترجمانوں کے بیانات پرناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے میڈیا کمیٹی تحلیل کردی گئی جب کہ میڈیا کمیٹی کے بعض ارکان کی پالیسی سے ہٹ کرگفتگو کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اور ترجمانوں کی تعداد 55 ارکان سے تجاوز کرچکی تھی۔

مزید خبریں :