Time 16 ستمبر ، 2020
پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ریلوے کیلئے 6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے وزارت ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کی گئی، سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری وفاقی وزارت تعلیم اورپروفیشنل ٹریننگ نے پیش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق معذورافراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر بھی غور کیا گیا جب کہ ای سی سی نے معذور افراد کے لیے ٹیکس فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جاسکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کی اخراجات کے لیے 6 ارب روپے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے لیے  21 کروڑ 90 لاکھ جب کہ اِسکل فار آل پروگرام کے لیے 16 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء جب کہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبریں :