17 ستمبر ، 2020
سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ جو لوگ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے درخواست فائل کرتے ہیں ان کو ہی غائب کردیا جاتا ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی درخواست ہی دائر نہ کرے؟
عدالت نے قرار دیا کہ جس طرح تفتیشی افسران کام کرتے ہیں یہ تحقیقات کرنے کا طریقہ نہیں، لاپتا افراد کو بازیاب کراکے 13 اکتوبر تک رپورٹ پیش کی جائے۔