کھیل
Time 17 ستمبر ، 2020

آسٹریلیا کی انگلینڈ کیخلاف ناقابل یقین فتح

73 رنز پر 5 وکٹیں گنوا کر بھی آسٹریلیا نے 303 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

الیکس کیرے اور گلین میکس ویل کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں تین وکٹ سے ہرا کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی، انگلینڈ کو 5 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مانچسٹر میں آخری ون ڈے کا ٹاس انگلینڈ نےجیتا، جونی بئیراسٹو کی سنچری، سیم بلنگز اور کرس ووکس کی نصف سنچری کی بدولت ہوم ٹیم نے سات وکٹ پر 302 رنز بنائے۔

مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اس کے بعد گلین میکس ویل اور وکٹ کیپر الیکس کیرے نے شاندار بیٹنگ کی او دونوں نے سنچریز اسکورکیں۔

میکس ویل نے 108 رنز بنائے اور کیرے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن دونوں آسٹریلیا کو ناقابل یقین فتح کے قریب تر لے آئے۔

بقیہ کام آنے والوں نے پورا کر دیا اور آسٹریلیا نے تین وکٹ کی فتح کے ساتھ سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں :