17 ستمبر ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تغیر سے متعلق آسٹرین ورلڈ سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلی کا دنیا نوٹس نہیں لے گی تو آئندہ نسلیں شدید خطرے سے دوچار ہوں گی۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پوری دنیا کو ماحولیاتی تغیرات اور اس سے وابستہ چیلنج دکھائی دے رہا ہے، دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، قطبین سے برف پگھل رہی ہے، یورپ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات نمایاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں، دریاؤں کو زندگی بخشنے والے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 سال پہلے ہمیں خیبرپختونخوا صوبے میں اقتدار ملا، خیبرپختونخوا میں ہم نے 1 ارب درخت لگانے کا ہدف حاصل کیا، مرکز میں حکومت ملی تو ہم نے 10 ارب درخت اگانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم آگے بڑھیں اور مل کر ماحولیاتی تغیر کا مقابلہ کریں۔