دنیا
Time 17 ستمبر ، 2020

بھارتی فوج نے خاتون سمیت 4 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں خاتون سمیت 4 بے گناہ کشمیریوں کو  شہید کردیا۔

کشمیریوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں کا احتجاج، بھارت کے خلاف اور آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر مشتعل علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے لگائے۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، بھارتی فورسز نے آج سری نگر کے علاقے بٹامالو میں آپریشن اورمحاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کیا۔

بھارتی فورسز نے گذشتہ روز بارہ مولا میں بھی دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

کلُ جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف وادی میں احتجاجی ہڑتال کی کال دی ہے، بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :