ترکی نے اُڑنے والی کار بنالی

فوٹو: بشکریہ کار اینڈ بائیک 

ترکی نے اپنی پہلی اُڑنے والی کار ’سیزیری‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیزیری بنانے والی کمپنی بےکار ڈیفینس کے مطابق ترکی کی پہلی اُڑنے والے کار نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔

فوٹو: بشکریہ یو اینڈ اے ویژن 

ترکی کی پہلی اڑنے والی کار کی پہلی پرواز کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار فضا میں 33 فٹ کی بلندی پر موجود ہے۔

ہوا میں اڑنے والی کار سیزیری کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ہوا میں تقریباً 1.2 میل بلندی تک جا سکے گی جب کہ اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہوگی۔

کار بنانے والی کمپنی بے کار ڈیفینس کا کہنا ہے کہ ترکی کی اس پہلی اڑنے والی کار کو تجارتی مقصد اور ذاتی استعمال کے لیے 10 سے 15 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

مزید خبریں :