دنیا
Time 20 ستمبر ، 2020

انگلینڈ میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار پاونڈ تک جرمانہ ہوگا

انگلینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکے لیے سخت قوانین متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار  پاونڈ تک جرمانہ عائد ہو گا۔

اس ضمن میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کا واحد راستہ قوانین پر عمل کرنا اور خود کو دوسروں سے دور رکھنا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 54 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، اور فرانس میں مزید ساڑھے 13 ہزار مریض سامنے آگئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :