کھیل
Time 21 ستمبر ، 2020

کتنا قرنطینہ کرنا ہوگا؟ پاکستان نے زمبابوے کو تفصیلات بھجوا دیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں۔

3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے کرکٹ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 20 اکتوبرکو متوقع ہے جس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کوکورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں ہیں جن میں کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ بائیو سیکیورببل انٹرنیشنل ایس او پیز کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور پاکستان آمدسےقبل زمبابوےاسکواڈ میں شامل افرادکاایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بھیجی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آمد پربھی زمبابوےکےکھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا۔

مزید خبریں :