22 ستمبر ، 2020
لاہور انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 12 ہویں جماعت کےنتائج کااعلان کردیا، چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ بارہویں جماعت کے طلبہ کو گیارہویں جماعت کے نمبروں کے برابر نمبرز دیےگئے ہیں۔
چیئرمین لاہور بورڈپروفیسر ریاض ہاشمی کے مطابق گیارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو بغیر امتحان بارہویں جماعت میں پرموٹ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال 1 لاکھ 91 ہزار 280 طلبہ نےامتحان کےلیے درخواستیں دیں، انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 43 فیصدرہا۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے رواں برس بورڈ کے امتحانات نہیں ہوسکے تھے اور طلبہ کو پچھلے سال کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلاسوں میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔