Time 23 ستمبر ، 2020
پاکستان

فیصل واوڈا نے لندن کی پراپرٹی ظاہر نہیں کی: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ن لیگ کی قیادت پر فیصل واوڈا کے الزامات سے متعلق کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے لندن میں پراپرٹی بنائی جو پاکستان میں ظاہر نہیں کی۔

پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا ٹیکس نہیں دیتے، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ انہوں نے اُٹھایا، جعلی ڈگری کا الزام بھی ان پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہری شہریت کے حوالے سے بھی فیصل واوڈا کے خلاف کیس چل رہا ہے، ایسے شخص کو دوسروں کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے جس کا اپنا دامن صاف نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت سے میٹنگ میں قومی احتساب بیورو (نیب) یا نیب آرڈیننس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ میٹنگ سے ایک روز قبل فون آیا کہ آرمی چیف گلگت بلتستان پر میٹنگ چاہتے ہیں اور میٹنگ کیلئے پارلیمانی پارٹیز کو بلایا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی بھی میٹنگ سے غیرحاضر نہیں تھی، شیری رحمان نے معاملہ اٹھایا کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے حملے پر ہوئی میٹنگ میں بھی نہیں آئے تھے اور آج بھی میٹنگ میں وہ نہیں آئے۔

مزید خبریں :