دنیا
Time 24 ستمبر ، 2020

فلمی کردار جیمز بانڈ حقیقت میں برطانیہ کا جاسوس تھا: دستاویزات

— جیمز بانڈ/فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں فلمی نہیں اصلی جیمز بانڈ پولینڈ میں ملازمت کرتا تھا اور حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟

جی ہاں، پولینڈ کے انسی ٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس نے تاریخی دستاویزات پیش کی ہیں جن کے مطابق برطانوی جاسوس جیمزبانڈ نے پولینڈ میں برطانوی سفارت خانے میں ملٹری اتاشی کے طور پرملازمت کی اور1964 سے 1965 تک تقریبا ایک سال پولینڈ میں وقت گزارا۔

یاد رہے کہ جیمزبانڈ کا فلمی کردار 1962 ہی میں سلور اسکرین پر چھا گیا تھا اور اداکار سین کونرے نے 1962 میں سیریز کی پہلی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا تھا ۔

پولش سیکرٹ سروس کی دستاویزات میں برطانوی جاسوس کا نام جیمز ایلبرٹ بانڈ ظاہر کیا گیا ہے جو کہ 1928 میں بائڈفورڈ میں پیدا ہوا۔

دستاویزات کے مطابق جیمز بانڈ کا سفارتخانے کے ایک ملازم کی حیثیت میں اصل مشن فوجی تنصیبات تک رسائی تھا اور وہ جلد ہی پولینڈ کی سیکرٹ سروس کی نظر میں بھی آ گئے تھے۔

مزید خبریں :