Time 24 ستمبر ، 2020
پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار 437 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ 42ہزار 299 کورونا ٹیسٹ کیےگئے،اس دوران مزید 799 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک  بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 8 ہزار 217 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 845 ہے جب کہ 2ہزار   471 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 98 ہزار686 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے2ہزار 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 470 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار 258 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا کے 14 ہزار 765 کیسز درج ہوئے ہیں اور 145 اموات سامنے آئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 288 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 181 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آزادکشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 591 کیسز اور 70 ہلاکتیں جب کہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 572 کیسز اور 83 اموات سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :