پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

جیو نیوز کے رپورٹر ریاض شاکر انتقال کر گئے

جیو نیوز کے سینئر رپورٹر ریاض شاکر لاہور میں انتقال کر گئے۔

ریاض شاکر پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث گزشتہ 4 دنوں سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے اور طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ریاض شاکر گزشتہ 32 برس سے جنگ گروپ کے ساتھ وابستہ تھے اور کورٹ رپورٹنگ میں مہارت رکھتے تھے۔

ان کے والد صاحب کارٹونسٹ تھے جس کی وجہ سے وہ شوقیہ طور پر کارٹون وغیرہ بھی بنایا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جیو نیوز کے رپورٹر حنیف زئی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں :