Time 26 ستمبر ، 2020
پاکستان

مجھ پر تشدد کے واقعے کا کسی خاتون سے تعلق نہیں : طلال چوہدری

بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعے کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے: رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مبینہ حملے سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھ سےمتعلق ذرائع سے چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں اور واقعے کے حوالے سے تفصیلی مؤقف جاری کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا سب ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔

لیگی رہنما نے واقعے کو سیاسی رنگ دینے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعے کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ  24 ستمبر کی رات طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے  تھے، طلال چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مبینہ حملے کےحوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گِل نے طلال چوہدی پر اپنی ہی جماعت کی خاتون رکن قومی اسمبلی کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مزید خبریں :