پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

رانا ثناء اللہ نے بھی شیخ رشید سے 10 سوالات پوچھ لیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے 10 سوالات کے جواب میں ان سے دس سوالات پوچھ لیے۔

رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید پر آئین، قانون اور جمہوریت کا غدار ہونے کا الزام لگایا اور پوچھاکہ کشمیریوں کے نام پر پیسے کمانے والا غدار کون ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ کشمیر کا سودا کیوں اور کیسے کیا؟ واضح کرنا ہوگا کہ کیا شیخ رشید افواجِ پاکستان کے ترجمان ہیں یا آئی ایس پی آر؟

رانا ثنا نے پوچھا کہ کلبھوشن کا سہولت کار کون ہے؟ کون وکالت کر رہا ہے؟ قونصلر سروس کون فراہم کر رہا ہے؟

خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے 10 سوالوں کے جواب مانگ ہیں اور جواب کیلئے سابق وزیر اعظم کو دو روز کی مہلت دی ہے البتہ یہ نہیں بتایا کہ پیر کو مہلت ختم ہونے پر کیا کریں گے۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میاں نوازشریف سے جو دس سوالات پوچھے ہیں وہ ان کے پہلے دور حکومت سے لے کر اس وقت تک کے ہیں۔

مزید خبریں :