Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
28 ستمبر ، 2020

حمزہ علی عباسی نے شوبز سے عارضی دوری ختم کردی

فوٹو: فائل 

اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کو ختم کردیا۔

اداکار حال ہی میں ایک ویب شو میں نظر آئے جہاں حمزہ سے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائی چل رہی ہے کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟

میزبان کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’میں نے اداکاری بلکل بھی نہیں چھوڑی، بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، اللہ کرے کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی بلکہ طویل بریک لیا تھا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہ لوگوں کو دین، اسلام اور خدا کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اِن پربات کرنے کے لیے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اورسوشل میڈیاکو استعمال کریں گے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا تھا کہ وہ میڈیا کی حد تک ایکٹنگ کو بڑے عرصے کے لیے چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ایکٹنگ میں کچھ نان سیریس پروجیکٹ جیسے کمرشل، ڈرامے اور فلمیں کرنی پڑتی ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک جگہ اتنی سیریس باتیں کریں تو دوسری جگہ ایکٹنگ کریں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM