علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل 

لاہور: گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے اور تنقید کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چند روز قبل گلوکار و اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا تھا۔

علی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کودی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مہم شروع کردی گئی ہے جس میں نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا تھا کہ ان کے اور میشا شفیع کے کیس کو بھی دوبارہ سوشل میڈیا پرلایا جا رہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے 3 سے زائد مواقع دیےگئے۔

مزید خبریں :