30 ستمبر ، 2020
کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی روز میں پانچ پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک ہی دن میں کراچی ائیرپورٹ پر 5 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پرندے پی آئی اے کی چار اور ائیر بلیو کی ایک پرواز سے ٹکرائے۔
پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 سے پرندے ٹکرانے سے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے سے جہازوں کے پروں، ونڈ اسکرین اور انجن کو بھی نقصان ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال اگست سے ستمبر کے دوران 39 پروازوں سے پرندے ٹکرائے ہیں۔