Can't connect right now! retry

دنیا
30 ستمبر ، 2020

14 دن میں صرف ایک عمرے کی اجازت ہوگی: سعودی عرب

فوٹو: اے ایف پی

ریاض: سعودی حکومت نے ایک عمرے کی ادائیگی کے بعد دوسرے عمرے کے لیے 14 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت زائرین کو کورونا سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے جس کے تحت زائرین کو 14 روز میں صرف ایک عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق زائرین کو ایک بار عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے لازمی طور پر 14 روز کا وقفہ لینا ہوگا تاکہ اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے تحت دوسرے افراد کو عمرے کی ادائیگی کا موقع مل سکے۔

سعودی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ زائرین کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت ایسے دستیاب مقامات کا جائزہ لے رہی ہے جنہیں زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے استعمال کرسکیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ عمرے کے لیے اب تک 35 ہزار درخواستوں کی رجسٹریشن کرلی گئی ہے جس کے بعد پہلے مرحلے کے تحت 4 اکتوبر سے زائرین عمرہ کی ادائیگی شروع کردیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں زائرین 6 مختلف اوقات میں عمرہ ادا کریں گے اور ہر زائر کو اس کے لیے تین گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب سے لے کر عشاء تک زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ان اوقات میں صفائی اوراسپرے کیا جائے گا جس کے بعد درمیانی شب سے دوبارہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM