’میراسوشل میڈیا اکاؤنٹ "دی میرا جی" ہیک ہوگیا‘

ڈاکٹر نے مجھے لوگوں سے فاصلے پر رہنے کا کہا ہے جبکہ کورونا وبا میں بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، اداکارہ میرا— فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے پاکستان کو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے 5 ہزار پودے لگانےکا اعلان کردیا۔

اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ ڈاکٹر نے مجھے لوگوں سے فاصلے پر رہنے کا کہا ہے جبکہ کورونا وبا میں بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے۔

اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا امریکا میں بہت نقصان ہوا ہے، میراسوشل میڈیا اکاؤنٹ "دی میرا جی" ہیک ہو چکا، کئی ماہ سے ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، سائبر کرائم والوں سے رابطہ کروں گی‘۔

انہوں نے بتایا کہ  ’مستقبل میں مداح مجھے نئی ٹیلی فلم میں دیکھیں گئے،  کراچی کے حالات پر افسوس ہوتا ہے، جب بھی کراچی کو میری ضرورت ہوگی آؤنگی، ٹیکس، بجلی کے بل ملازمین کی تنخواہ وقت پر ادا کرتی ہوں، دوسرے ممالک سے سیکھنا چاہیےتاکہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اوپرجائے۔

ملک کو سر سبز بنانے کے لیے نجی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ شجر کاری مہم میں اداکارہ میرا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میرا نے ایک سال میں پانچ ہزار پودے لگانے کا اعلان بھی کیا۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے لوگوں سے فاصلے پر رہنے کا کہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کورونا وبا میں بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، اگر میرے بچے ہوتے تو ان کو کبھی اسکول نہیں بھیجتی۔

شجرکاری مہم میں اداکارہ میرا نے نجی انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں اپنے نام کا پودا بھی لگایا۔

مزید خبریں :