Time 30 ستمبر ، 2020
پاکستان

آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، اُن پر یقین نہیں: خواجہ آصف

 
میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے: لیگی رہنما— فوٹو:فائل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے صدر آسف علی زرداری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا‘۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے حکومت کے خلاف ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کے نام سے اتحاد بنایا ہے جس کے بینر تلے احتجاجی تحریک چلے گی۔

اس حوالے سے 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کیا تھا۔

مزید خبریں :