01 اکتوبر ، 2020
کراچی کے 6 اضلاع کو کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جب کہ ضلع ملیر کے 41 مقامات اور ضلع غربی کے 2 مقامات پر ہاٹ اسپاٹ میں آتے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے ضلع کورنگی کے 39 گھروں کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جب کہ ضلع وسطی میں 46 گھر ایسے ہیں جہاں کورونا کے کیسز موجود ہیں۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں 637 گھر کورونا ہاٹ اسپاٹ ہیں۔
ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹس میں رہائش پزیر لوگوں کو ایس او پیز کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔