کاروبار
Time 01 اکتوبر ، 2020

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

عالمی صرافہ بازار میں سونے کے دام بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوگیا— فوٹو: فائل

عالمی صرافہ بازار میں سونے کے دام بڑھنے کے باوجود  پاکستان میں سونا سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 700 روپے ہوگئ ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 85 روپے کم ہوکر  95 ہزار 765 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر فی اونس ہے۔

علاوہ ازیں ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر دو مختلف سمتوں میں رہی۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوکر 165 روپے پر اختتام پذیر ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے اضافے سے 166.70روپے رہی۔ 

مزید خبریں :