پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2020

خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں نیب لاہور نے طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور  نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو  غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔

خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں نیب لاہور نے ایک بارپھر دستاویزات سمیت 8 اکتوبر دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کےکنسلٹنٹ رہے، آپ نے اقامہ کی کاپی اور اس کمپنی سےکروڑوں روپے بطور تنخواہ وصول کرنےکابھی دعویٰ کیا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے ایک خط کی کاپی بھی نجی کمپنی کی طرف سے جمع کرائی جس میں نجی کمپنی کے نمائندے کی متعلقہ فورم پرپیش ہونے کی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

نیب نے دبئی کی نجی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرکوبھی 8 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ متعلقہ نمائندہ اپنے ساتھ خواجہ آصف کی نوکری کا تمام ریکارڈ لے کر پیش ہو۔

مزید خبریں :