دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا آغاز

فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور کے آبائی گھر کپور حویلی اور دلیپ کمار کے تاریخی گھر کو عجائب گھروں میں تبدیل کرنے کا آغاز کردیا۔

اندرون شہر برسوں سے بند بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا جب کہ ڈھکی نعلبندی میں کپور حویلی کی حد بندی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

تاریخی بازار قصہ خوانی کے قریب محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے آبائی مکان کی حد بندی کرلی گئی ہے۔

 شہر کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لیے کپور حویلی اور دلیپ کمار کے آبائی گھر کو اصلی حالت میں لایا جائے گا۔

بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے تین بھائیوں ، راج کپور ،شمی کپور اور ششی کپور کا بچپن کپور حویلی کے آنگن میں گزرا اور ماضی میں کپور خاندان کو مٹی کی محبت پشاور کھینچ لائی تھی جب کہ دلیپ کمار بھی اپنا آبائی گھر دیکھنے آئے تھے جہاں انہوں نے جنم لیا تھا۔ 


مزید خبریں :