کاروبار
Time 03 اکتوبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور سونا مزید 200 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 1900 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :