Time 04 اکتوبر ، 2020
پاکستان

کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل

کراچی میں کورونا وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہری انتظامیہ کے آپریشن کا تیسرا روز مکمل ہو گیا جس کے تحت 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتطامیہ کا آپریشن جاری  ہے جس کے تحت  شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 26 کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 7 کو وارننگ اور 2 کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3 روز میں اب تک 9 شادی ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب شہری انتظامیہ کے آپریشن کے تیسرے روز 181 ریسٹورنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جس میں سے 131 ریسٹورنٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے  جب کہ 67 ریسٹورنٹس کو وارننگ دی گئی اور 41 کو سیل کر دیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ تین دنوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 159 ریسٹورٹنس سیل ہو چکے ہیں جب کہ 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور  ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :