کھیل
Time 05 اکتوبر ، 2020

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے ہرا دیا

سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی،فوٹو:پی سی بی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے ہرا دیا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 230 رنز بنائے ۔

 امام الحق 54گیندوں پر 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ حارث سہیل نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔

جواب میں سدرن پنجاب کے شان مسعود اور خوشدل شاہ نے بہترین بیٹنگ کی، شان مسعود 42 گیندوں پر 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل نے صرف 34گیندوں پر 72 رنز جڑ دیے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے ۔

سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی،سدرن پنجاب کے حسین طلعت، محمد عرفان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :