30 ستمبر ، 2020
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 79 رنز سے ہراکر ٹائٹل کی دفاعی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔
فاتح ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ملتان میں ایونٹ کے پہلے میچ میں ناردرن نے کے پی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 242 رنز بنائے۔
حیدر علی نے 90 اور ذیشان ملک نے 77 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 180رنز کی ر یکارڈ پارٹنر شپ بھی ہوئی۔
جواب میں کے پی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 163 رنز بناسکی ، صاحبزادہ فرحان 62 اور افتخار احمد 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ناردرن کے موسٰی خان نے 3 جبکہ سہیل تنویر اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔