دنیا
Time 05 اکتوبر ، 2020

امریکی صدر ٹرمپ کے پی اے بھی کورونا وائرس کا شکار

فائل فوٹو

واشنگٹن: کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ ( پی اے) بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا امریکی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے وہ زیادہ تر صدر ٹرمپ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے نکلس لیونا کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نکلس لیونا کو امریکی صدر کا باڈی مین سمجھا جاتا ہے، ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے ضروری کاغذات، بیانات کا متن اور بریفنگ بُکس سمیت دیگر ضروری کام شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نکلس لیونا کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہفتے کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہکس کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد صدر اور خاتون اول نے بھی اپنا ٹیسٹ کراکر تنہائی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :