کاروبار
Time 05 اکتوبر ، 2020

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 2.02 فیصد بڑھ گیا

جولائی 2020 سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا— فوٹو: فائل

اسلام آباد : مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں  2.02 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک برآمدات کا حجم 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا، گذشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 5 ارب 51 کروڑ ڈالر تھا، جولائی سے ستمبر تک برآمدات میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ جولائی سے ستمبر تک درآمدات کا حجم 11 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا، ستمبر 2020 میں تجارتی برآمدات کا حجم 1 ارب 87 کروڑ ڈالر رہا، ستمبر 2019 کے مقابلے میں برآمدات میں 1 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :